کراچی: District East Police نے تھانہ Sachal کے سپر ہائی وے موڑ کے قریب اہم کارروائی کے دوران ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی جبکہ تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
بلوچستان میں غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ برآمد
گرفتار ملزمان کی شناخت نوید ولد اعظم (زخمی)، پرویز ولد امداد اور عبدالرشید ولد دیدار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین غیر قانونی پستول، ایمونیشن اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے۔
مزید برآں، ملزمان کی زیر استعمال تھانہ سچل کے علاقے سے چھینی گئی ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور تمام قانونی کارروائی ضابطے کے مطابق جاری ہے۔
