پاک افغان سرحدی کشیدگی کے بعد کراچی ہائی الرٹ، پولیس کی پبلک سیفٹی ایڈوائزری جاری

کراچی پولیس نے پاک افغان سرحد کے قریب پاکستان اور افغان طالبان فورسز کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے تناظر میں شہر کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے عوام کے لیے جامع حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کلفٹن دہلی کالونی کے قریب عمارت میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

کراچی پولیس کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نگرانی کا نظام مزید مضبوط کر دیا ہے جبکہ اہم داخلی و خارجی راستوں، نقل و حمل کے مراکز اور حساس تنصیبات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو پیشگی روکا جا سکے۔

شہریوں اور مسافروں کے لیے ہدایات:

1۔ چوکنا اور باخبر رہیں:
مقامی پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکام کی جانب سے جاری اعلانات پر نظر رکھیں۔

2۔ مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں:
اگر کسی مقام پر غیر معمولی نقل و حرکت، لاوارث اشیاء یا مشکوک افراد نظر آئیں تو فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 یا قریبی تھانے سے رابطہ کریں۔

3۔ سکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں:
چیک پوسٹس، ناکہ بندی یا سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور دیگر اہلکاروں کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

4۔ افواہوں سے گریز کریں:
غیر تصدیق شدہ اطلاعات یا خوف پھیلانے والے پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ حالیہ دنوں بعض شاپنگ سینٹرز سے متعلق جھوٹی خبریں گردش کرتی رہیں جن سے شہریوں میں بے چینی پھیلی۔ صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کیا جائے۔

5۔ سفر سے قبل اضافی وقت رکھیں:
تمام مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سخت چیکنگ اور سکیورٹی اقدامات کے باعث ایئرپورٹ یا اہم مقامات کے لیے معمول سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے گھر سے روانہ ہوں۔ ایئرپورٹ پر رش سے بچنے کے لیے مسافر کے ساتھ صرف ایک ہمراہ شخص کو ڈراپ آف یا پک اپ پوائنٹ تک جانے کی اجازت ہوگی۔

6۔ شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں:
شہری ہر وقت اپنا قومی شناختی کارڈ (CNIC) ساتھ رکھیں کیونکہ مختلف چیک پوائنٹس پر تصدیق کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔

7۔ ہنگامی رابطہ:
کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 یا لینڈ لائن نمبر 021-99225327 پر اطلاع دیں۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور تمام اقدامات امن، استحکام اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 02 28 at 8.02.02 PM

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!