اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ، امریکی سینیٹرزکا ایران پربراہ راست حملے کا مطالبہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی سینیٹر نے ایران پربراہ راست حملہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

گزشتہ روز اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔ امریکا نے ڈرون حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا تاہم ایران نے امریکی فوجی اڈے پر حملے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

 

 

اب امریکی سینیٹر جان کورنین نے جو بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے جواب میں پاسداران انقلاب کو نشانہ بنائیں، یہ حملے جنگ کیلئے نہیں بلکہ دفاع کیلئے ہوں گے۔ سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا کہ صدر بائیڈن ایران کے اندر اہم اہداف پرحملہ کریں جو دفاعی مقصد کیلئے ہوں جبکہ سینیٹر ٹام کاٹن نے کہا کہ دہشتگرد قوتوں کے خلاف ایران اور پورے مشرق وسطیٰ میں تباہ کن فوجی جوابی کارروائی چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!