’بہار کا برج خلیفہ‘، بھارتی شہری کا بیوی کیلئے صرف 6 فٹ زمین پر تعمیر 5 منزلہ گھر توجہ کا مرکز

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

2716.5 فٹ لمبی اور 163 منزلوں پر مشتمل برج الخلیفہ کی عمارت دنیا کی بلند ترین عمارت ہے جو اپنی مثال آپ ہے لیکن ان دنوں بھارت کے شہر بہار کا برج خلیفہ بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس کی وجہ اس برج خلیفہ کی زمین کا 6 فٹ پر تعمیر ہونا ہے۔

حال ہی میں بہار کے علاقے مظفر پور سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں محض 6 فٹ کی زمین پر بنائی گئی 5 منزلہ عمارت نے سب کو حیران کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تعمیر کی گئی عمارت گنی پور میں واقع ہے جو صرف 6  فٹ زمین پر تعمیر کی گئی ہے جب کہ گھر کے اندر سے چوڑائی صرف 5 فٹ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!