کراچی (20 فروری 2026): Karachi Police کے ضلع ملیر میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایس ایس پی ملیر Dr Abdul Khaliq نے شاہین فورس کے اہلکاروں سے خصوصی ملاقات کی اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
آئی ایم ایف کا اعتراف: پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن، 25 فروری سے جائزہ مشن کا دورہ
ملاقات کے دوران ایس ایس پی ملیر کو شاہین فورس کی آپریشنل تیاری، گشت کے نظام، فوری رسپانس میکانزم اور ہائی ویلیو پوائنٹس کی نگرانی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر عبدالخالق نے فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اب تک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید مؤثر اور مربوط حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے رمضان المبارک کے پیش نظر مساجد، امام بارگاہوں، اہم شاہراہوں، تجارتی مراکز اور مارکیٹس پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ایس ایس پی ملیر نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ ہائی ویزیبلٹی گشت میں اضافہ کیا جائے گا۔
اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ حساس اور اہم مقامات پر چیکنگ کا مؤثر نظام برقرار رکھا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے شاہین فورس کو الرٹ رہتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی تاکید کی۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق شاہین فورس ضلع ملیر میں گشت، فوری رسپانس اور اہم تنصیبات کی مؤثر نگرانی کے لیے متحرک ہے۔ جدید وسائل اور خصوصی تربیت کے ذریعے فورس شہریوں کے اعتماد کی بحالی اور جرائم کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

