کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی آپریشن، چار دہشتگرد ہلاک، بھاری بارودی مواد برآمد

کراچی: شہر قائد ایک بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا جب شاہ لطیف ٹاؤن میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

کراچی: رینجرز اور پولیس نے غیر قانونی فائر ورکس کے 4 ملزمان گرفتار، 700 کلوگرام مواد برآمد

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کارروائی گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر کی گئی۔ مقابلے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چاروں دہشتگرد بعدازاں ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ، حمدان عرف فرید شامل ہیں جبکہ ایک کی شناخت جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

اس مقابلے میں سی ٹی ڈی کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے، جن میں ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف اور سپاہی راجہ جنید شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق، جنوری کے اوائل میں تقریباً دو ہزار کلو بارودی مواد برآمد کر کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہی کی نشاندہی پر شاہ لطیف ٹاؤن میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق مبینہ طور پر فتنہ آل ہندوستان بشیر زیب نیٹ ورک سے بتایا جا رہا ہے۔

علاقے میں مزید خطرات کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے گھر کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کی۔ اطلاعات کے مطابق، گھر میں ڈرموں میں آئی ای ڈیز تیار کی جا رہی تھیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹک وائر اور سرکٹس بھی برآمد کر لیے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 02 17 at 5.56.01 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 17 at 5.56.02 PM

WhatsApp Image 2026 02 17 at 5.56.04 PM WhatsApp Image 2026 02 17 at 5.56.04 PM 1

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!