


کراچی — سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے شہر میں پانی کی لائن کے جاری مرمتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
نیو کراچی: شاہین فورس اور پولیس کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار
چیف انجینئر بلک غلام مصطفیٰ نے حکام کو مرمتی کام کی پیش رفت، درپیش تکنیکی چیلنجز اور تکمیلی مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے ہدایت کی کہ لائن کے مرمتی کام کو ہر صورت میں جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مرمتی کام 24 گھنٹے بلا تعطل جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی جلد بحال کی جا سکے۔ مزید برآں انہوں نے ہدایت کی کہ مرمتی کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل، مشینری اور افرادی قوت بروئے کار لائی جائے۔