الیکشن کمیشن کے سامنے عوامی پریس کانفرنس سے روکنا آئین کی صریح خلاف ورزی ہے، جماعت اسلامی کراچی

کراچی — ترجمان جماعت اسلامی کراچی نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے عوامی پریس کانفرنس سے روکنے کے اقدام کو آئین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن اور عوامی نوعیت کی سرگرمیوں سے خوف اس بات کا ثبوت ہے کہ حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات پھر بے قابو، کارروائیاں بے اثر ثابت

ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کی ہے اور آئینی و جمہوری طریقہ کار پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے حقِ رائے دہی اور اظہارِ رائے کو طاقت کے زور پر نہ روکا جا سکتا ہے اور نہ ہی دبایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے عوامی کیمپ اکھاڑنا جمہوری اقدار کی توہین ہے اور یہ عمل آئین و قانون کی روح کے منافی ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ عوامی آزادیوں کا احترام کیا جائے اور شہریوں کو پرامن سیاسی سرگرمیوں کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “الیکشن کمیشن کے سامنے عوامی پریس کانفرنس سے روکنا آئین کی صریح خلاف ورزی ہے، جماعت اسلامی کراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!