کورنگی پولیس کی کامیاب کاروائی: 3 رکنی بدنام زمانہ ڈکیت گینگ گرفتار، سونا، چاندی اور ہتھیار برآمد

کراچی (06 فروری 2026) — ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی ہدایت اور ایس ڈی پی او لانڈھی فائزہ سوڈہر کی سربراہی میں ضلع کورنگی پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے اہم سامان برآمد کر لیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کچہ کے علاقوں میں ’’نجاتِ مہران‘‘ آپریشن مزید سخت، جرائم پیشہ نیٹ ورک کے خاتمے کا عزم

ملزمان عبداللہ بنگالی، فیاض عباس عرف ببلی اور لبنیٰ زوجہ الیاس رحمان ہیں۔ گرفتار ڈکیت گینگ نے چند روز قبل زمان ٹاؤن، کورنگی اور شاہ فیصل تھانوں کی حدود میں گھروں میں گھس کر شہریوں کو یرغمال بنا کر سونا، چاندی، ہیرے کی انگوٹھیاں، نقد رقم، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹا تھا۔

پولیس کے مطابق گینگ نے مورخہ 21 جنوری کو سیکٹر 51-B کورنگی نمبر 6، 27 جنوری کورنگی نمبر 2 اور 26 جون 2024 کو شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں ڈکیتی کی وارداتیں کی تھیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول، سونے اور چاندی کے بسکٹس، ہیرے کی انگوٹھیاں، سونے کی بالیاں، جھمکے، چین، بریسلٹ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا۔

ملزمان محمد فیاض اور عبداللہ کا متعدد تھانوں میں سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جن میں ڈکیتی، اسلحہ کے قوانین کی خلاف ورزی اور دیگر سنگین مقدمات شامل ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ گرفتاری کے بعد مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی پولیس کی کامیاب کاروائی: 3 رکنی بدنام زمانہ ڈکیت گینگ گرفتار، سونا، چاندی اور ہتھیار برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!