کوئٹہ: بلوچستان میں گزشتہ تین روز کے دوران سکیورٹی فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے مشترکہ آپریشنز میں 177 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف گھیرا سخت کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ رات تعاقبی کارروائیوں کے دوران مزید 22 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، اور آپریشنز بدستور جاری ہیں۔
