چیف آف آرمی اسٹاف یوتھ اسکیم: جنوبی وزیرستان و ٹانک کے طلبہ کے لیے آرمی پبلک اسکولز میں مفت داخلہ امتحانات کامیابی سے انعقاد

پاکستان: چیف آف آرمی اسٹاف یوتھ ایجوکیشن اسکیم کے تحت جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے طلبہ کے لیے آرمی پبلک اسکولز میں مفت تعلیم کے داخلہ امتحانات کامیابی سے منعقد ہوئے۔ یہ امتحانات فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور پاک فوج کی نگرانی میں ہوئے، جن میں چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ تاجر اغوا کیس میں ملوث، عہدے سے ہٹا دیا گیا

تحریری امتحانات میں 1000 سے زائد طلبہ نے شرکت کی، جس سے علاقے کے بچوں اور والدین کی تعلیم سے وابستگی اور جوش واضح طور پر سامنے آیا۔ امتحانات میں کامیاب طلبہ کو ملک کے مختلف آرمی پبلک اسکولز میں مفت تعلیم، رہائش، خوراک اور دیگر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

چیف آف آرمی اسٹاف یوتھ ایجوکیشن اسکیم کا بنیادی مقصد دور دراز اور سابق فاٹا سمیت دیگر کم ترقی یافتہ علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسکیم نہ صرف تعلیم کو فروغ دیتی ہے بلکہ نوجوان نسل کو روشن، محفوظ اور باوقار مستقبل کی طرف گامزن کرنے کی عملی کوشش بھی ہے۔

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور پاک فوج کے یہ اقدامات اس عزم کا عملی اظہار ہیں کہ ملک کے ہر بچے کو تعلیم، ترقی اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں، تاکہ ایک مضبوط اور تعلیم یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “چیف آف آرمی اسٹاف یوتھ اسکیم: جنوبی وزیرستان و ٹانک کے طلبہ کے لیے آرمی پبلک اسکولز میں مفت داخلہ امتحانات کامیابی سے انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!