کراچی: سانحہ گل پلازہ کے شہید فنکشنل لیگ کارکن شیخ سلمان کی نماز جنازہ ادا، سردار عبدالرحیم کا مطالبہ

کراچی — سانحہ گل پلازہ کے دوران شہید ہونے والے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سرگرم کارکن شیخ سلمان کی نماز جنازہ جامع مسجد خیر البشر، قلندریہ چوک، سخی حسن میں ادا کی گئی۔ جنازے میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم، صدر، سیکریٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے ملاقات پر زور، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج ختم

سردار عبدالرحیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "شیخ سلمان کا قربانی بھرا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔"

انہوں نے سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے کہا کہ یہ نہ صرف ایک المناک واقعہ ہے بلکہ نااہل اور کرپٹ اہلکاروں کی غفلت کا نتیجہ بھی ہے۔ سردار عبدالرحیم نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ اور تمام متعلقہ عملدار اپنی کوتاہی تسلیم کریں اور فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "حکمران عوام کی حفاظت اور مسائل کے حل کے بجائے صرف لوٹ مار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ وہ اس سانحے پر پردہ ڈالنے کے لیے عوام کی توجہ ہٹانے کے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔” سردار عبدالرحیم نے زور دے کر کہا کہ ہائی عدالتی کمیشن 72 گھنٹوں کے اندر رپورٹ عوام کے سامنے پیش کرے تاکہ سانحہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: سانحہ گل پلازہ کے شہید فنکشنل لیگ کارکن شیخ سلمان کی نماز جنازہ ادا، سردار عبدالرحیم کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!