سعید غنی ،شاہدہ رحمانی اورو سینیٹر وقار مہدی کا کراچی کے پی پی پی کے کیمپوں کا دورہ ، امیدواروں کیساتھ جاری مہم کا جائزہ لیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم تیز تر ہوگئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کراچی کے صدر سعید غنی ، خواتین صدر شاہدہ رحمانی ، جنرل سیکریٹری سندھ و سینیٹر وقار مہدی کا کراچی کے پی پی پی کے کیمپوں کا دورہ ، امیدواروں کے ساتھ جاری مہم کا جائزہ لیا ۔آصف خان ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و امیدوار قومی اسمبلی ، حاکم جسکانی کے ہمراہ اسکیم تینتیس ، سوسائٹیز کے دورے ، لکھمیر گبول ،راحیل میمن ، اقبال ساند، سرور خان غازی،شہنیہ خانزادہ ، سائرہ سجاد، بشیر خاصخیلی ، خدیجہ چانڈیو بھی ہمراہ تھے۔جلسوں اور کیمپوں پر جیالوں اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جیالوں کی جیت نظر آرہی ہے۔ گرومندر پر خواتین کا بڑا جلسہ اٹینڈ کرکے آرہا ہوں ، کراچی میں ہر جگہ پی پی پی چھائی ہوئی ہے۔

ہم پر الزامات اور ہمارے خلاف اتحاد بنانے والے دیکھ لیں ۔ ہم عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ ہیں ۔ دھمکیاں دے کر پی پی پی کو دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔مختلف مقامات پر خطاب میں وقار مہدی ، شاہدہ رحمانی، آصف خان ، حاکم جسکانی، کیمپوں کا دورہ ، امیدواروں کے ساتھ جاری مہم کا جائزہ لیا ۔آصف خان ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و امیدوار قومی اسمبلی ، حاکم جسکانی کے ہمراہ اسکیم تینتیس ، سوسائٹیز کے دورے ، لکھمیر گبول ،راحیل میمن ، اقبال ساند، سرور خان غازی،شہنیہ خانزادہ ، سائرہ سجاد، بشیر خاصخیلی ، خدیجہ چانڈیو بھی ہمراہ تھے ۔اانہوں نے بھی خطاب کیا، سعید غنی نے کہا کہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو کو سرپرائز دیں گے۔ وقار مہدی نے کہا کہ کراچی میں اب ایم کیو ایم کا کنٹرول نہیں رہا ۔ فلاپ جلسے کے بعد واضع ہوگیا کہ ہم ہی کراچی کے عوام ی چوائس ہیں۔ شاہدہ رحمانی نے کہا کہ خواتین بلاول کو وزیر اعظم بنانے کے لئے آٹھ فروری کی منتظر ہیں ۔اس بار نوجوان اور خواتین پی پی پی کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔آصف خان نے کہا کہ این اے 235سمیت کراچی کے تمام حلقوں سے کامیابی حاصل کریں گے۔ پی ایس 98کے امیدوار حاکم علی جسکانی نے کہا کہ دس نکاتی منشور قوم کی امنگوں کے مطابق ہے۔ بلاول بھٹو سمیت تمام پی پی پی کے امیدوار جیت کر بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنائیں گے۔ لکھمیر گبول ، راحیل میمن ، اقبال ساند ، سرورخان غازی نے کہا کہ تیر چلے گا اور پورے پاکستان میں چلے گا۔ ہم ہی حکومت بنائیں گے۔ شہنیلہ خانزادہ ، سائرہ سجاد، بشیر خاصخیلی ، خدیجہ چانڈیونے کہا کہ صرف کیمپوں پر رش ہی بتا رہا ہے کہ عوام کس کے ساتھ ہیں ۔ کراچی جیالوں کا ہے اور جیالے میئر کے بعد جیالا وزیر اعظم بھی بنے گا۔ رہنمائوں کے دورے کے موقع پر جیالوں کی بہت بڑی تعداد اور جلسوں میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!