مرکزی تنظیمِ تاجران پاکستان کے وفد کی آباد ہاؤس آمد، گل پلازہ متاثرین کی بحالی پر مشاورت

مرکزی تنظیمِ تاجران پاکستان کے ایک وفد نے آباد ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں وفد نے چیئرمین آباد محمد حسن بخشی سے ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی تنظیمِ تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری، سینئر نائب صدر شیخ حبیب اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔

پاکستان نیوی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری، لاپتہ ماہی گیر کی لاش برآمد

ملاقات کے دوران گل پلازہ سانحے سے متاثرہ تاجروں کی بحالی اور امدادی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے گل پلازہ متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سندھ حکومت کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں تاکہ متاثرہ تاجروں کو جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

حسن بخشی نے کہا کہ فائر سیفٹی کے مؤثر نفاذ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ مارکیٹوں کے سروے کے دوران متعلقہ ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عملی مسائل کی نشاندہی ممکن ہو سکے۔

چیئرمین آباد کا کہنا تھا کہ پرانی عمارتوں میں فائر سیفٹی سہولیات کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم اس سے چشم پوشی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ ہم سب کے لیے ایک سبق ہے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام ایسوسی ایشنز کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!