گورنر سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ملاقات، شہر کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران سیف سٹی منصوبے، جدید نگرانی کیمروں کی تنصیب اور سیکیورٹی سے متعلق دیگر اہم امور زیرِ غور آئے۔

پاکستان نیوی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری، لاپتہ ماہی گیر کی لاش برآمد

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسمگلنگ کے خلاف جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور شہر میں امن و امان کا تسلسل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید نگرانی کیمروں کی تنصیب کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا کہ پولیس کی استعدادِ کار میں اضافے اور مؤثر پولیسنگ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!