کراچی (اسٹاف رپورٹر) – مورخہ 26 جنوری 2026ء کو سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائمخانی نے سینئر کارکن منہاج قاضی کی والدہ کے سوئم میں شرکت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
پی سی ایچ ایس میں غیر قانونی تعمیرات کا طوفان، پلاٹ نمبر A-17 پر قوانین کی دھجیاں بکھیر دی گئیں
اس موقع پر مرکزی رہنما و انچارج سی او سی فرقان اطیب، مرکزی رہنما شاکر علی، نیک محمد، سی او سی جوائنٹ انچارج ابوالظہر چاند، اراکین سی او سی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر مرکزی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
شرکاء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائمخانی نے منہاج قاضی اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تنظیم اپنے کارکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
سوئم کی تقریب میں موجود رہنماؤں اور کارکنان نے مرحومہ کے لیے دعا مغفرت کی اور لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

