حکومت کا 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

وفاقی حکومت نے 5 فروری کو  یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ابینہ ڈویژن کی جانب سے 5 فروری کو  یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کشمیری شہدا کیلئے 5 فروری کو صبح 10 بجے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیارکی جائے گی۔

واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!