تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
چیئرمین آل تاجران سندھ اتحاد محمد کاشف صابرانی کی مقصود فراز،آصف رضا قادری،جاوید صدیقی،انور غوری سمیت وفد کے ہمراہ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال،اور موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو
کراچی۔چیئرمین آل تاجران سندھ اتحاد محمد کاشف صابرانی نے مرکز اہلسنت پر اپنے وفد کے ہمراہ شاداب رضا نقشبندی سے ملاقات کی اور اس موقع پر شاداب رضا نقشبندی کو پاکستان سنی تحریک کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی اور آل تاجران سندھ اتحاد کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اور آل تاجران سندھ اتحاد کی جانب سے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کے برادراکبر (مرحوم محمدزبیر)کے انتقال پر اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیئے خصوصی دعاء بھی کی،جبکہ اس موقع پرصدر کراچی ڈویژن جاوید صدیقی جنرل سیکرٹری مقصود فراز، مرکزی نائب صدر و چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم،محمد آصف رضا قادری،ایونٹ کنوینر انور غوری،رکن مرکزی رابطہ کمیٹی آفتاب قادری،انجینیئر ارشد محفوظ قادری،نائب امیر کراچی پی ایس ٹی عارف منصوری،سید رمیز رضا قادری بھی موجود ہیں
