وزیراعظم شہباز شریف کا خیبرپختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے عوامی نمائندگان سے ملاقات میں کہا کہ صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

راولپنڈی میں چار نئے پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ، رنگ روڈ منصوبہ مارچ میں مکمل ہوگا

تفصیلات کے مطابق، ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور گورننس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شرکاء نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گورننس کا فقدان اور عوامی مسائل پر توجہ نہ دینا سنگین مسئلہ ہے۔ وزیراعظم نے عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح بنایا جائے اور نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ میرٹ پر لیپ ٹاپ کی پالیسی آئندہ بھی جاری رہے گی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان بھی کیا، جو پشاور کا دورہ کر کے وفاقی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا خیبرپختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!