بلوچستان:انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں، چینی ، نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں سمیت دیگر اشیا ضبط
تشکُّر نیور ویب ڈیسک
ایف سی اور دیگر اداروں کی پشین، مستونگ، نوشکی، چمن، ڈیرہ اللہ یار اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
01 تا 24 جنوری 2024 کے دوران چینی 279 میٹرک ٹن ، بیٹل نٹس 4 میٹرک ٹن ، ممنوعہ کیمیکل ایفیڑرین 16600 کلوگرام، سگریٹ 61 کارٹنز اور دیگر اشیاء جس میں چائنہ سالٹ، ٹائرز، نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، سولر پینلز اور غیر ملکی کرنسی شامل تھیں، کو ضبط کیا گیا
ایف سی اور دیگر اداروں کی جانب سے یہ کارروائیاں پشین، مستونگ، نوشکی، چمن، ڈیرہ اللہ یار اور پاکافغان سرحدی علاقوں میں کی گئیں۔ تمام اشیاء قبضہ میں لیکر کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئ ہیں۔
اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں اور مسافر بسوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے جسے ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ چینی و دیگر اشیاء کی اسمگلنگ سے یہ اشیاء ناپید اور مہنگی ہو جاتی ہیں اور لوگوں کو استعمال کیلئے میسر نہیں ہوتی
