وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا مختصر اجلاس منعقد ہوا، جس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
رپورٹ 2025 میں پاکستان میں دہشتگردی میں تشویشناک اضافہ 699 حملے 1034 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق نئی قانون سازی پر غور کیا گیا، جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد نے کابینہ کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے بعد وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون سازی کی بھی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 15 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی، جبکہ 16 سے 19 فروری کے دوران نتائج مرتب کیے جانے تھے۔ تاہم وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کرنے کی منظوری دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!