اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

8 کاروائیوں میں 138 کلو منشیات برآمد، دو خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار۔

کارگو آفس لاہور میں پارسل سے 2 کلو آئس برآمد۔

ڈی ایچ ایل صدر، پشاور سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو آئس برآمد۔

ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو ملزم سے 50 کلو چرس اور 40 کلو افیون برآمد۔

موٹر وے پُل پشاور کے قریب ملزم سے 15 کلو چرس اور 12 کلو افیون برآمد۔

ایم نائن جامشورو ٹول پلازہ کے قریب 2 ملزمان سے 6 کلو ویڈ برآمد۔

اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب دو خواتین سمیت تین ملزم سے 6 کلو چرس برآمد۔

کوہاٹ سے 4 کلو چرس برآمد۔

شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب ملزم سے 1 کلو ہیروئن برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!