ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی غیر رسمی ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے درمیان ڈھاکا میں مختصر اور غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنما سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کے جنازے میں شرکت کے لیے بنگلادیش میں موجود تھے۔
فیض حمید عمران خان کے خلاف سرکاری گواہ نہیں بنیں گے وکیل میاں علی اشفاق نے خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خود چل کر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے پاس آئے، جہاں دونوں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ملاقات نہایت مختصر مگر خوش اسلوبی پر مبنی رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح پر پہلی براہِ راست ملاقات سمجھی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں اور سفارتی و سیاسی روابط تقریباً معطل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے روک دیا تھا، تاہم دیگر کھیلوں میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان معمول کے مطابق مصافحہ ہوتا رہا۔

یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے گزشتہ برس پاکستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کی تھی، جہاں ان کی ملاقات پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ہوئی تھی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی غیر رسمی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!