وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر اعلیٰ سطحی حکومتی وفد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کرے گا۔ حکومتی وفد کی قیادت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔
بھارتی خارجہ پالیسی 2025 میں ناکام وعدوں کے بکھرنے کا سال قرار دی ہندو
وفد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور قومی اسمبلی کے اراکین شامل ہوں گے۔ وفد برسی کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے اور انہیں بااختیار بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا، اور ان کی جدوجہد آج بھی جمہوریت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
