صدر متحدہ عرب امارات اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے اہم ملاقاتیں اور مذاکرات متوقع

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Friday, 26th December 2025

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق صدر یو اے ای کا دورۂ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس دورے سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقیاتی تعاون اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

دورے کے دوران شیخ محمد بن زید النہیان صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون کے جاری منصوبوں اور مستقبل کی شراکت داری پر بات چیت کی جائے گی۔

قبل ازیں دفترِ خارجہ نے بتایا تھا کہ صدر متحدہ عرب امارات کو دورۂ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی تھی، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر یو اے ای کے دورے کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 26 دسمبر کو ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کے باعث مختلف شاہراہوں پر متبادل روٹس نافذ کرنے کا پیشگی اعلان کر دیا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق پاکستان متحدہ عرب امارات کو اپنے اہم معاشی اور علاقائی اتحادیوں میں شمار کرتا ہے، جبکہ یو اے ای چین اور امریکا کے بعد پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک حالیہ برسوں میں اربوں ڈالر کے ترقیاتی اور انفراسٹرکچر معاہدوں پر بھی دستخط کر چکے ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “صدر متحدہ عرب امارات اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے اہم ملاقاتیں اور مذاکرات متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!