نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ایک ملزم گرفتار

کراچی: ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایت، افسران و ملازمین کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات

پولیس کے مطابق کارروائی اندرون گلی نزد صبا سینما، سیکٹر 6-B نیو کراچی میں مؤثر حکمتِ عملی کے تحت عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد انیس ولد محمد احمد کے طور پر ہوئی۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 9MM پستول بلا نمبر، دو راؤنڈ لوڈ میگزین، ایک ٹچ اسکرین موبائل فون اور نقد رقم 110 روپے برآمد کی گئی۔

ملزم کے خلاف تھانہ نیو کراچی میں مقدمہ الزام نمبر 709/2025 درج کر کے دفعہ 23(i) A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بتایا کہ پولیس کی یہ کارروائی عوام کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کے لیے کی گئی ہے، اور مزید قانونی اقدامات جاری ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ایک ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!