ملک کی قسمت بدلنے کیلئے چار نہیں، ایک موقع چاہیے: بلاول بھٹو

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پرانی سیاست کرنے والوں کو گھر بیٹھنا چاہیے تو تیر پر مہر لگائیں لیکن اگر انتقام اور پرانی سیاست چاہیے تو جائیں شیر پر مہر لگائیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، عوام کو ایک دوسرے سے لڑوایا جا رہا ہے، ہم آپس میں تقسیم اور لڑتے رہیں گے تو ملک دشمن عناصر کو فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی قسمت بدلیں گے، مسائل حل کریں گے اس کیلئے  چار نہیں صرف ایک بار موقع چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اشرافیہ کو ملنے والی 15 سو ارب کی سبسڈی بند کروا کر کسانوں کو دلوائیں گے، قائدعوام نے کسانوں اور غریبوں کا خیال رکھا، ہمیں بھی ایسا ہی کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو خواتین کو بلا سود قرضے اور کسانوں کو کسان کارڈ دیں گے، کسان کو فصل کی اصل قیمت اور انشورنس فراہم کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!