ڈکیتی کے تین مقدمات میں مطلوب ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

(ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس)

ملزم کو خفیہ اطلاع پر شیرشاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی، عارف اسلم راؤ گرفتار ملزم بنام غلام سرور ولد محمد افضل کے قبضہ سے غیرقانونی پستول اور موٹرسائیکل برآمد۔ گرفتار ملزم تھانہ شیر شاہ کے ڈکیتی کے درج ذیل تین مقدمات میں مطلوب تھا۔

1- مقدمہ الزام نمبر 16/2024بجرم دفعہ 392/397 ت پ تھانہ شیرشاہ۔
2- مقدمہ الزام نمبر 20/2024 بجرم دفعہ 392/397 ت پ تھانہ شیرشاہ۔
3- مقدمہ الزام نمبر 28/2024 بجرم دفعہ 392/397 ت پ تھانہ شیرشاہ۔

ملزم کو درج بالا تین مقدمات میں مدعیان مقدمات کی شناخت پر حسب ضابطہ گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کو ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر سید کامران حیدر نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مزید مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

(میڈیا سیل کیماڑی پولیس)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!