پشاور: خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے بتایا کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کے کیسز ختم کرنے کی منظوری دی گئی، جس کے تحت 51 مقدمات میں ریاست کی منظوری کے بعد دستبرداری ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی تاکہ تمام حقائق کا جائزہ لیا جا سکے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے آج کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے انہیں خصوصی طور پر طلب کیا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ان مقدمات میں سزا کی صورت میں اراکین اسمبلی کو نااہلی کا خدشہ تھا، اس لیے مقدمات کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
