کوئٹہ میں 8 کروڑ روپے مالیت کی غیر قانونی گاڑیاں کسٹمز نے ضبط کر لیں

کوئٹہ: کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 8 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں۔

کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری

چیف کلکٹر (انفورسمنٹ) اسلام آباد کی اطلاع پر کسٹمز ٹیم نے مستونگ میں مین آر سی ڈی ہائی وے پر واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں ضبط شدہ گاڑیوں میں چار Prius کاریں، دو ایکوا، ایک سی-اچ آر، ایک ہونڈا ویزل، ایک نسان، ایک کرولا فیلڈر اور ایک پراڈو جیپ شامل ہیں۔

کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت تمام گاڑیاں قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انسداد اسمگلنگ اور قانونی تجارت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!