اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر کارروائی — 7 آپریشنز میں 4 گرفتار، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

کراچی/اسلام آباد/پشاور/چمن، 21 نومبر 2025: اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے ملک بھر میں منشیات کے خلاف شاندار کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 کارروائیاں انجام دیں، جن کے دوران نائجیرین شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 417 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی، جس کی مالیت 37 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

کراچی میں پاکستان اور انڈونیشیا کے 75 سالہ سفارتی تعلقات اور انڈونیشیا کی آزادی کے 80 سال کا شاندار جشن

کراچی میں کوریئر آفس کی کارروائی کے دوران برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز پرس میں چھپائی گئی 93 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ اسی شہر میں دوسری کارروائی میں موٹرسائیکل سوار سے 3 لاکھ 48 ہزار ڈیازیپام گولیاں، وزن 106.8 کلوگرام، قبضے میں لے لی گئیں۔

اسلام آباد میں ایک کارروائی میں ایک بس اسٹاپ پر نائجیرین شہری کے قبضے سے 75 گرام کوکین برآمد ہوئی، جبکہ پشاور کے جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی سے 9.6 کلوگرام افیون پکڑی گئی اور ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ناصر باغ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے ایک کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

چمن کے ماسٹر پلان ڈسٹرکٹ سے 300 کلوگرام ہیروئن اور چمن بارڈر پر لاوارث خفیہ پارسل سے 130 گرام کوکین برآمد کی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق تمام گرفتار شدگان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

WhatsApp Image 2025 11 21 at 7.10.33 PM WhatsApp Image 2025 11 21 at 7.10.33 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 21 at 7.10.33 PM 2 WhatsApp Image 2025 11 21 at 7.10.34 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 21 at 7.10.34 PM 2 WhatsApp Image 2025 11 21 at 7.10.35 PM WhatsApp Image 2025 11 21 at 7.10.35 PM 1

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!