این ای ڈی یونیورسٹی میں کریئر فیئر، 50 سے زائد کمپنیوں کی شرکت — طلبا کو روزگار و تربیت کے مواقع فراہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبا کے لیے ایک روزہ کریئر فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی و غیر ملکی پچاس سے زائد نمایاں کمپنیوں نے حصہ لیا۔ کیرئیر فیئر کا مقصد طلبا کو روزگار کے مواقع، عملی تربیت، انڈسٹری سے براہِ راست رابطہ اور کیریئر گائیڈنس فراہم کرنا تھا۔

امریکی کانگریس: پاک–بھارت مئی جھڑپ میں پاکستان کو برتری، چین کے ہتھیار پہلی بار براہِ راست جنگ میں آزمائے گئے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ ایسے میلوں کے ذریعے نہ صرف طلبا کو روزگار تک رسائی ملتی ہے بلکہ صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط تعلق بھی قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریئر فیئر طلبا اور انڈسٹری کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے جس سے نئی شراکت داریوں اور انڈسٹری–اکیڈمیا لنکیج کو فروغ ملتا ہے۔

کیرئیر فیئر میں انجینئرنگ، آئی ٹی، کنزیومر گڈز، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، سول انجینئرنگ، بینکنگ، ای کامرس، فنانس، سوشل سیکٹر اور ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں نے اپنے اسٹالز قائم کیے، جہاں طلبا نے جاب انٹرویوز دیے اور اپنی سی وی جمع کرائیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریل لائژن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی ذوالقرنین اور جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر علی نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی دورانِ تعلیم ہی طلبا میں وہ عملی صلاحیتیں پیدا کرتی ہے جو انہیں مارکیٹ میں باآسانی قبولیت دلاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان مضبوط پُل بنانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ گریجویشن کے فوراً بعد طلبا ملازمت کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کریں۔

ترجمان جامعہ این ای ڈی فروا حسن کے مطابق اس سال اسٹارٹ اپس اور نئے بزنس آئیڈیاز کے لیے خصوصی اسٹالز بھی لگائے گئے تاکہ نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں۔ طلبا نے فیئر سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انڈسٹری کی ضروریات، جدید روزگار رجحانات اور عالمی مارکیٹ میں درکار مہارتوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

فیئر میں شریک طلبا نے کہا کہ انہیں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں سے براہِ راست گفتگو، سی وی جمع کرانے، بیرون ملک اعلیٰ تعلیم اور نوکریوں سے متعلق رہنمائی کا موقع ملا۔ مختلف کمپنیوں نے آن اسپاٹ اسکریننگ اور ٹیسٹ بھی منعقد کیے، جبکہ تقریب کے اختتام پر صنعتوں سے آئے نمائندوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “این ای ڈی یونیورسٹی میں کریئر فیئر، 50 سے زائد کمپنیوں کی شرکت — طلبا کو روزگار و تربیت کے مواقع فراہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!