گوادر میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقوں پیشوگان اور پلیری میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پلیری کے علاقے میں جھاڑیوں کے اندر چھپائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

شریف آباد پولیس کی کارروائیاں؛ موٹر سائیکل اسنیچر اور گٹکا فروش گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی منشیات میں 1400 کلوگرام چرس، 105 کلوگرام میتھ آئس، 8 کلوگرام ہیروئن اور ساڑھے 6 کلوگرام آفیم شامل ہیں۔

اسی طرح پیشوگان کے ساحلی راستے پسو گیپ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 476 کلوگرام چرس قبضے میں لے لی گئی۔

کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔ پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 134.43 ملین ڈالر کے قریب بنتی ہے۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!