ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن سے قبل اہم کامیابی مل گئی

ویب ڈیسک،

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن سے قبل اہم کامیابی ملی ہے کیونکہ فلوریڈا کے گورنر اور ان کے حریف رون ڈی سینٹیس نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ان کی حمایت کردی ہے۔

رون ڈی سینٹیس نے نیو ہیمپشائر میں ریپبلکن پرائمری الیکشن سے پہلے استعفیٰ دیا ہے۔

ڈی سینٹیس کو پارٹی کی نامزدگی کا مضبوط دعویدار سمجھا جاتا تھا لیکن اتوار کو انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کامیابی کا واضح راستہ نہیں ہے۔

نکی ہیلی اب ٹرمپ کی آخری چیلنجر ہیں اور وہ منگل کو نیو ہیمپشائر میں ٹرمپ کے سامنے ہوں گی جو نومبر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار کو منتخب کرنے کے لیے ریاست بہ ریاست مقابلوں کی دوسری سیریز ہے۔

ڈی سینٹیس نے اپنی سات ماہ کی مہم ختم کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سازگار نتیجہ پیدا کرنے کے لیے میں کچھ کر سکتا ہوں تو میں یہ کروں گا، میں ٹرمپ کی حمایت کر رہا ہوں جو آئیووا میں 51 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلا مقابلہ جیتنے کے بعد واضح طور پر سب سے آگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ ریپبلکن ووٹروں کی اکثریت ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور موقع دینا چاہتی ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے اپنے سابق حریف کو لاجواب شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واقعی ایک اچھی مہم چلائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!