ہمارا وعدہ تھا کہ 8 فروری کو نہیں بلکہ 21 جنوری کو کراچی کا فیصلہ آئیگا اور آج فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں آچکا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ہمارا وعدہ تھا کہ 8فروری کو نہیں بلکہ 21جنوری کو کراچی کا فیصلہ آئیگا اور آج فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں آچکا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی والوں آج تمہارے نمائندے آگئے ہیں تم نے حق ادا کردیا ہے اب ہم تم سے وعدہ کرتے ہیں کے کراچی تمہارے حوالے کرینگے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
آج یہاں پر موجود شرکا نے پیپلز پارٹی کے 22ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری کو سمندر برد کر دیا، سید مصطفی کمال
عوام نے پیپلز پارٹی سمیت تمام متعصب جماعتوں کو مسترد کر کے ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
آج ہمارے درمیان سندھی، بلوچ، پشتون، پنچابی اور مہاجر سب ایک جگہ جمع ہو چکے ہیں اب پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، نسرین جلیل
آج کا یہ کامیاب جلسہ ریفرنڈم ہے اور کراچی کی حق پرست عوام نے ایم کیو ایم کی جیت کا اعلان کردیا ہے، انیس احمد قائم خانی
ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد، کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینیئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائم خانی کا پرجوش خطاب، حق پرست عوام، بزرگ، نوجوان، خواتین، بچوں اور کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی اپنے اہل و عیال کے ہمراہ بھرپور تعداد میں شرکت
کراچی(تشکُّر نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ عام میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینیئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائم خانی، خواجہ اظہار الحسن، عبدالوسیم، حق پرست عوام، نوجوان، خواتین، بچوں، بزرگوں اور کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے اپنے اہل و عیال کے ہمراہ بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ جلسے کا آغاز حسب روایت قرآن مجید کی تلاوت اور ہدیہ نعت پیش کر کے کیا گیا، عظیم الشان جلسے کے شرکا سے فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی والوں تم نے قوم کی عزت رکھلی ہمارا وعدہ تھا کہ 8 فروری کو نہیں بلکہ 21 جنوری کو کراچی کا فیصلہ آئیگا اور آج فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں آچکا ہے، جو پاکستان سے محبت کرتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ کراچی سے بھی محبت کرے ہم کراچی کی پرواہ اس لئے کرتے ہیں کہ ہمیں پاکستان کی پروا ہے آج ہم قائد کے مزار پر اس لئے آئے ہیں کہ ہم یہ بتادیں کہ ہمارے بڑوں نے پاکستان بنایا تھا اور ان کی موجودہ نسل پاکستان کو بچائے گی کراچی والوں آج تمہارے نمائندے آگئے ہیں تم نے حق ادا کردیا ہے اب ہم تم سے وعدہ کرتے ہیں کہ کراچی تمہارے حوالے کرینگے آج متحد ہونے کا وقت آگیا ہے ایک طرف اس ملک کو کھانے والے ہیں اور ایک طرف ایک ملک کو بنانے اور چلانے والے ہیں ایک طرف خاندان ہیں تو دوسری طرف 22کروڑ عوام ہے ایک طرف ظالم ہیں اور طرف ہم سب مظلوم ہیں ہم اب منزل دیکھ رہے ہیں منزل اب نظر آنا شروع ہوچکی ہے۔ جلسے میں موجود شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ آج یہاں پر موجود شرکا نے پیپلز پارٹی کے 22ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری کو سمندر برد کر دیا اور یہ بتادیا کہ 8فروری کو آر اوز اور ڈی آر اوز کو کے انسان کے بچے بن کر رہنا یہ سمجھ رہے تھے کراچی کے عوام سب بھول گئے ہیں لیکن آج کراچی کے عوام نے یہ بتادیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں عوام تمام سیاسی جماعتوں کی ضمانتیں ضبط کردینگے اور میں بلاول بھٹو کو کہتا ہوں کہ اپنے لوگوں سے استعفی لے لو انہوں نے تمہارے 22 ہزار ارب برباد کر دیئے ہیں، بلاول کہتے ہیں کہ میں وزیر اعظم بنونگا تو میں آپکو یاد دلاتا چاہتا ہوں کہ تمہارے بڑے بھی ایم کیو ایم کے بغیر کچھ نہیں بن سکے تو تم کیسے بن جاگے؟ بلاول تم نے کراچی سمیت تمام عوام کو اپنے خلاف کرلیا ہے تم پنجاب جارہے ہو لیکن تمہیں سندھ کے عوام کی کوئی فکر نہیں آج تمہارے غندے ہمارے لوگوں کی جھوٹی ایف آئی آر کاٹ رہے ہیں ہم تم سے نہیں ڈرتے تم کہیں قبضہ نہیں کر پاگے تمہارا سارا پیسا برباد ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی کی غیور عوام نے ہماری کال پر آج اس پنڈال میں پہنچ کر اپنا فیصلہ دے دیا ہے گرومندر تک لوگ ہی لوگ ہیں آج ہم اور یہاں کے عوام مل کر بلاول کے وزیر اعظم بننے کے خواب سمیت سندھ کی وزیر اعلی کی کرسی بھی چھین لینگے اب تمہیں ہم سے کوئی نہیں بچا سکتا تم کہتے ہو میرے گھر میں پانی نہیں آتا پانی اس لئے نہیں آتا کہ تم نے اپنے سسٹم کے ذریعے پورے شہر کا پانی بیچ دیا ہے تم کسی کے نہیں ہو نہ تم پشتونوں کے ہو نہ سندھیوں کے ہو تمہارے پاس ایک ہی آسرا ہے کہ لندن والے بائکاٹ کی آواز آئیگی تو تم جیت جاگے لیکن تم کبھی نہیں جہت سکتے کراچی کا ووٹ کراچی والوں کا ہے کراچی کے عوام صرف پتنگ پر مہر لگائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ پاکستان میں صرف ایم کیو ایم ہے جو کہہ سکتی ہے کہ ہمیں ووٹ دو ہم ماضی کی طرح اس شہر صوبے اور ملک کو دنیا کے تیز ترقی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کرینگے ہمارے علاوہ جو یہ بات کر رہا ہے وہ سب جھوٹ ہماری کارکردگی ہی ہماری بات کے سچ ہونے کا ثبوت ہے، میں عوام سے کہتا ہوں کہ آپ اپنے منتخب نمائندوں سے اسکول کالجز ، تعمیرات، پانی، بجلی، گیس نہیں اِن سب کے اختیار کی قانون سازی مانگو اور یہ سارے کام صرف ایم کیو ایم پاکستان ہی کر سکتی ہے اور مجھے امید ہے کہ ملک بھر کے عوام 8 فروری کو پتنگ کے نشان پر مہر لگاکر کامیاب بنائیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے جلسے میں موجود کراچی کے حق پرست شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا فقید المثال جلسہ یہ ثابت کر رہا ہے کہ گذشتہ 15 سال کا کفر ٹوٹا ہے ملک کی تاریخ کے سب سے بدترین یہ 15 سال تھے جس میں کراچی کے نوجوانوں سے انکی نوکریاں چھینی گئیں تعلیمی اداروں کے دروازے بند کیئے گئے ہم سب اسکا حصاب لینگے اور یہ جلسہ اندرون سندھ کی عوام کو بھی یہ پیغام دے رہا ہے کہ آپکی بھی اس متعصب حکومت سے جان چھوٹنے والی ہے، 1947 میں بھی ایک ریفرنڈم ہوا تھا اور آج بھی ایک ریفرنڈم ہے جس میں شرکت کرکے کراچی کی عوام گزشتہ 15سالوں کی بدترین حکومت اور تعصب پسند حکمرانوں سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کر چکی ہے اور عوام نے پیپلز پارٹی سمیت تمام متعصب جماعتوں کو مسترد کر کے ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شہری سندھ سمیت پاکستان کی واحد متوسط طبقے کی جماعت اور نمائندے واپس آگئے ہیں ماضی میں جب ہماری حکمرانی تھی تب کبھی کسی نے گیس کی لوڈشیڈنگ کا سنا تھا؟ لیکن آج ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے لوگ پریشان ہیں اور اس پریشانی کو ہم 8 فروری کو ختم کردینگے ماضی میں بھی ہم نے تمام مسائل حل کیئے آئندہ بھی مسائل حل کرینگے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نسرین جلیل نے کہا کہ آج باغِ جناح میں اتنی بڑی تعداد میں انسانوں کا ٹھاٹے مارتا سمندر اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ آپ کل بھی ہمارے ساتھ تھے اور آج بھی ہمارے ساتھ ہیں، ماضی میں چند نوجوانوں کے ہاتھوں پروان چڑھنے والی طلبا کی جماعت آج پاکستان بھر کے مظلوم عوام کی نمائندگی کر رہی ہے آج ہمارے درمیان سندھی، بلوچ، پشتون، پنچابی اور مہاجر سب ایک جگہ جمع ہو چکے ہیں اب پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کیلئے 20لاکھ جانوں کا نزرانہ دے چکے ہیں ہم نے ملک بننے سے لیکر آج تک جتنی قربانی دی ہے وہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، بھٹو سمیت دیگر متعصب حکمرانوں نے پاکستان بنانے والوں پر جو ظلم کئے انکی مثال کہیں نہیں ملتی، کراچی میں بسنے والے وہ ہی لوگ ہیں جنکے اجداد نے اس ملک کو بنایا اور بعد میں اسکو چلایا اگر وہ نہ ہوتے تو شاید ہم آج یہاں موجود نہیں ہوتے۔ انیس احمد قائم خانی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ ہم 21جنوری کو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرینگے اور آج کا یہ کامیاب جلسہ ریفرنڈم ہے اور کراچی کی حق پرست عوام نے ایم کیو ایم کی جیت کا اعلان کردیا ہے آج اس پنڈال میں جگہ کم پڑگئی ہے لوگ گرومندر تک موجود ہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ہی طاقتور عوامی جماعت ہے اور وہ ایم کیو ایم پاکستان ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہمیں 08فروری کا انتظار نہیں کراچی کے عوام نے کراچی ہمارے حوالے کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت جس جس نے کراچی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھا ہے وہ کبھی یہ شہر ہم سے نہیں چھین سکتے کراچی کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے۔ جلسے کے دوران قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر نامزد امیدواران کو اسٹیج پر بلوا کر تعارف کروایا گیا، اس موقع پر پاک مسلم الائنس کے سربراہ بچو دیوان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، جلسے میں اراکین رابطہ کمیٹی ،سابق اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، انچارج و اراکین سی او سی، انچارج و اراکینِ اے پی ایم ایس او، شعبہ خواتین و دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!