پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع ہی بیویوں کا مذاق اڑانا ہے: ثانیہ مرزا کی ویڈیو وائرل

پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع ہی بیویوں کا مذاق اڑانا ہے: ثانیہ مرزا کی ویڈیو وائرل

تشکُّر نیوز ویب ڈیسک

ثانیہ مرزا کی سابق شوہر شعیب ملک کے ساتھ ماضی میں ٹی وی پروگرام کے دوران مزاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر صارفین کی توجہ کا مرکز

پاکستان کے سابق آل راونڈر شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کر لی ہے جس کے چرچے سوشل میڈیا پر جاری ہے تاہم اسی دوران ثانیہ مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پھر سے وائر ل ہو رہی ہے جس میں وہ وہاب ریاض کا انٹرویو کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران وہاب ریاض کہتے ہیں کہ ’ بیچاری لڑکیاں ہی معصوم ہو تی ہیں ، ہم تو بیچارے برے لوگ ہیں ،ہمارے میں کوئی اچھی عادات نہیں‘ ، وہاب ریاض کے بعد شعیب ملک اینٹری مارتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’ ہمارا یہ ہے کہ ہم پیدا ہوتے ہیں ، ہمیں پیار ملتا ہے ، پھر ڈانٹ سے کام شروع ہوتاہے ، پہلے والدین سے اور پھر بیویوں سے ، پھر وہ چلتا ہی رہتاہے ۔‘

اس موقع پر ثانیہ مرزا مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں آپ کو اس شو میں یہ بتانا چاہتی ہوں اور زینب بھی میرے ساتھ اتفاق کریں گی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا سب سے پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے ۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!