میمن گوٹھ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ — دو ملزمان زخمی، ایک گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) میمن گوٹھ پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی جبکہ ان کا ایک ساتھی بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔

آفاق احمد سے انصاف و آل ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات — حادثات کی وجوہات اور لسانی ہم آہنگی پر تفصیلی گفتگو

ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان حاجی اور محمد موسیٰ زخمی ہوئے، جبکہ تیسرا ساتھی ممتاز علی کو بغیر کسی نقصان کے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے گھوم رہے تھے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ ایمونیشن، ایک موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ موٹرسائیکل کا ریکارڈ AVLC سے چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی جانچا جا رہا ہے۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2025 11 10 at 4.20.01 PM

WhatsApp Image 2025 11 10 at 4.20.02 PM WhatsApp Image 2025 11 10 at 4.20.03 PM

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!