ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
رینجرز کی لیاری میں کارروائی بھتہ خوری اور ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 اسٹریٹ کرمنلز اور 2 گٹکا ماوا فروش بھی شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، 56 پڑیاں/پیکٹ گٹکا ماوا، 27 کلو چھالیہ، 1 موٹر سائیکل اور نقدی رقم برآمد کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتاریاں تھانہ گلستانِ جوہر، نیو ٹاؤن، بریگیڈ اور مبینہ ٹاؤن کے علاقوں میں عمل میں لائی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے انہیں مزید کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
