فرئیر پولیس کی مؤثر کارروائی دو مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار

فرئیر پولیس اسٹیشن نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ محبوب علی کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے دو مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
جماعت اسلامی کراچی کا فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم (ای چالان) سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج نظام کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت منور عامر ولد منظور احمد اور عبدالحکیم ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں ملزمان تھانہ گمبٹ، ضلع خیرپور میراث (سندھ) اور تھانہ پریڈی، کراچی کے مقدمات میں عرصے سے مفرور تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو ہوٹل آئی کی مدد سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں ملزمان کو قانونی ضوابط مکمل کرنے کے بعد متعلقہ تھانوں کی پولیس پارٹی کے حوالے کردیا گیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

One thought on “فرئیر پولیس کی مؤثر کارروائی دو مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!