کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 پلاٹ نمبر 1D 3/14 میں ناقص غیر قانونی تعمیرات جاری اہل محلہ
کراچی(رپورٹ فراز حسین) کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1میں غیر قانونی تعمیرات زور و شور سے جاری ہے اہل محلہ کا کہنا ہے ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے اس پر تحفظات ہیں
ان کا کہنا تھا ایسی غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے علاقائی مسائل بڑھ رہے ہیں پلاٹ نمبر 1D 3/14پر جو غیر قانونی تعمیرات ہے وہ رکنے کا نام نہیں لے رہی
سندھ بلڈنگ کنٹرول کے افسران ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کے جاتے ہی بے بس نظر آرہے ہیں یا پھر اس طرف دیکھنا ہی نہیں چاہتے جب کے ایک محلہ اس پلاٹ کے خلاف بلڈنگ کنٹرول کو درخواست بھی جمع کروا چکا ہے
لیکن ان کے سر پر جو تک نہ رینگی اہل محلہ وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات مبین جمانی سے اعلی حکام سے گزارش کر رہا ہے اپنی فریاد دے رہا ہے خدارا ایسے عناصر کو روکنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کی داد رسی ہو سکے
