کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے تحت شہر بھر میں پولیس کی انسدادِ جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ضلع وسطی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں، متعدد دکانیں سیل
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 30 مقابلے ہوئے، جن میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 42 زخمی ڈاکوؤں سمیت 53 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 39 غیر قانونی اسلحہ جات اور 23 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 784 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے 26 کلو 299 گرام چرس، آئس (کرسٹل) اور ہیروئین برآمد کی گئی جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان سے 125 سے زائد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا جو شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہوتا تھا۔
علاوہ ازیں، کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 43 چھینی و چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 5 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کیں۔
ترجمان نے کہا کہ جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کراچی پولیس کی کارروائیاں آئندہ بھی مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔
ترجمان: کراچی پولیس
