گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے PIMEC 2025 کی افتتاحی تقریب میں بطورِ مہمانِ خاص شرکت کی اور دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
پاکستان کا طبی نظام زبوں حالی کا شکار ہے، احتیاط علاج سے بہتر ہے: وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور نوجوانوں کے لیے کاروباری و پیشہ ورانہ ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
انہوں نے نمائش میں لگائے گئے اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا، شرکاء سے تبادلۂ خیال کیا اور جدید صنعتی مصنوعات و ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کاروباری مواقع میں اضافے اور صنعتی شعبے کی مضبوطی سے معیشت کو نئی توانائی ملے گی، جب کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔