پریس کانفرنس/ ایم کیوایم پاکستان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہارالحسن و اراکین رابطہ کمیٹی

خواجہ اظہارالحسن

میرے ساتھ یہاں اراکین رابطہ کمیٹی و امیدواران بھی موجود ہیں

آج کی پریس کانفرنس آئین و قانون کے تحت براہ راست الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ ہے

آج کی پریس کانفرنس انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہے

الیکشن مہم میں سیاسی جماعتیں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں

الیکشن کمیشن آج ہی ان قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لے

الیکشن کمیشن کے شیڈول کی اناؤنسمنٹ کے بعد سے الیکشن ہونے تک قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے

مقامی حکومتوں کے بائیکاٹ بعد خیراتی چیئرمین بلدیاتی حکومتوں میں آگئے

پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی بلدیاتی نمائندے کھلم کھلا الیکشن قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں

ان جماعتوں کے بلدیاتی نمائندے سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں

سرکاری مشینری اور سرکاری آفسز پر عام انتخابات کے نمائندوں کی تصاویر لگی ہیں

سرکاری فنڈز کو جماعت اسلامی اپنی تشہری مہم میں بے تحاشہ استعمال کر رہی ہے

ہم نے 2008 کے الیکشن میں کہیں بلدیاتی فنڈز کا استعمال نہیں کیا

ہمارے خلاف 2008 کے جنرل الیکشن میں کہیں کوئ شکایت درج نہیں ہوئ

الیکشن ایکٹ کی شق 9، 11، 21، 23 و دیگر کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں

حلقہ این اے 232 میں ہماری امیدوار آسیہ اسحق کے حلقہ میں جماعت اسلامی کے یوسی ناظمین و دیگر بلدیاتی نمائندے اپنے امیدواران کی تشہری مہم چلا رہے ہیں

ہماری پریس کانفرنس آئین و قانون پر عملدرآمد کیلئے ہے

میئر کراچی الیکشن ایکٹ کی شق نمبر 9 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں آصف زرداری کے دوست قوانین کی خلاف ورزیاں کر ریے ہیں

شہر میں مزار قائد سے بڑی بڑی تصاویر لگی ہیں اور الیکشن کمیشن نوٹس نہیں لے رہا

شہر پر خرچ کیا جانے والا پیسہ بلدیاتی نمائندے اپنے امیدواران کی مہم پر لگا رہے ہیں

میئر کراچی ورلڈ بنک اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کا امدادی اور قرض پر ملنے والے پیسےکا کریڈٹ پیپلزپارٹی کو دے رہے ہیں

الیکشن کمیشن ان تمام معاملات کا نوٹس کیوں نہیں لے رہا

الیکشن کمیشن قوانین کی شق 41 کے تحت انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کسی اسکیم کا افتتاح نہیں کیا جاسکتا

حیدرآباد میں بھی پیپلزپارٹی کے بلدیاتی نمائندے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں

جماعت اسلامی منافقت کرتے ہوئے الیکشن مہم میں اسلام اور فلسطین کا نام استعمال کر رہی ہے

الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ اربوں روپے بلدیاتی نمائندے خرچ کر رہے ہیں اسے رکوایا جائے

تمام حلقوں میں ہونے والی دو نمبری کے ثبوت ہم آپکو ویڈیو اور تصاویر کی مد میں دینگے

حادثاتی میئر کراچی خود اپنے چئیرمین کی مہم چلارہے ہیں

تمام میونسپل کمیشنر ڈی ایم سیز پیپلزپارٹی کے کہنے ہر ہمارے جھنڈے اتار رہے ہیں

قد آور تصاویر کا لگانا معمول بن گیا ہے کوئی ایکشن نہیں لیتا

مرتضی وہاب ورلڈ بینک کے پروجیکٹس کا افتتاح کررہے ہیں اور سہرا اپنے پارٹی چئیرمین کو دے رہے

یہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پروجیکٹس ہیں انکو سیاسی نہ بنایا جائے

یہ ناظمین یا چئیرمین کس طرح کراچی حیدرآباد میں افتتاح کر رہے ہیں جبکہ الکشن مہم جاری ہے

اس کھلم کھلا دھاندلی کو فل فور روکا جائے

جماعت اسلامی کی۔دوغلی سیاست شاہراہ فیصل میں اپنے پارٹی پرچموں پر فلسطین کا نام لکھ کر لگادئے گئے

کے الیکٹرک سے مطالبہ ہے کہ رات میں کہ جانے والی اور غیر اعلانیہ کوڈ شیڈنگ ختم کرے

بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں کہ 300 یونٹ بجلی فری کریں گے

ہم انہیں کہتے ہیں کہ اندرون سندھ میں 100 میگا واٹ کا پلانٹ لگا ہوا ہے اسکی بجلی ہی فری کر دیں

کے الیکٹرک سے سالانہ 70 ارب روپے لے رہے ہیں وہ ہی لینا بند کر دیں

پیپلزپارٹی کا بس چلے تو سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا کر بھتہ وصول کرے

ہماری کوششیں آخری مراحل میں ہیں کے الیکٹرک کے علاوہ دیگر کمپنیوں کو بھی الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کا لائسینس ملے

عوام سے اپیل ہے کہ کل باغ جناح میں ہونے والے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!