کراچی (تشکر نیوز) — ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC) 2025 کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ایک اہم اجلاس کراچی پولیس آفس میں منعقد ہوا۔
نیو کراچی میں پولیس کی بروقت کارروائی، ایک ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار
اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی ٹریفک، کمانڈنٹ ایس ایس یو، ڈی آئی جی ویسٹ، ساؤتھ، ایسٹ، ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پی سیکیورٹی و ٹیکنیکل، ایس ایس پی ایف ایس سی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ شہر میں ہونے والی اس بین الاقوامی تقریب کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور لاء انفورسمنٹ اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا نظام مؤثر اور مربوط بنایا جائے تاکہ شرکاء کو محفوظ، پُرامن اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔