خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کے خرم ذیشان اور اپوزیشن کے تاج آفریدی میں کانٹے کا مقابلہ

خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ یہ نشست تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ شبلی فراز کو 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی دو سال بعد اہم ملاقات تجارتی کشیدگی میں کمی کی امید

ضمنی انتخاب میں تین امیدوار میدان میں ہیں، تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان اور اپوزیشن کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی کے درمیان ہونے کی توقع ہے۔
پی ٹی آئی کے ایک اور امیدوار عرفان سلیم بطور کورنگ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

پولنگ صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل پولنگ کے لیے ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کل 145 ارکانِ خیبر پختونخوا اسمبلی اس نشست کے لیے ووٹ دینے کے اہل ہیں، جب کہ کامیابی کے لیے کم از کم 75 ووٹ درکار ہوں گے۔ اب تک 3 ووٹ کاسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رکن احسان اللہ خان اور جے یو آئی (ف) کے گرپال سنگھ نے اپنا ووٹ ڈال دیا، جب کہ دو امیدوار آزاد عابد خان یوسفزئی اور پیپلز پارٹی کے نثار خان الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے شبلی فراز کی جانب سے آج کا ضمنی انتخاب روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور دو دیگر ارکانِ اسمبلی کو ریلیف دینے سے انکار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خالی نشستیں پُر کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

عدالت نے شبلی فراز سے کہا تھا کہ وہ پہلے متعلقہ عدالت میں خود پیش ہو کر قانونی عمل مکمل کریں، اس کے بعد ہی ریلیف کی درخواست دے سکتے ہیں۔

One thought on “خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کے خرم ذیشان اور اپوزیشن کے تاج آفریدی میں کانٹے کا مقابلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!