کراچی زو کی رانو ریچھ کی گلگت بلتستان منتقلی کے انتظامات جاری، ایگزاٹک جانوروں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی زو میں موجود رانو ریچھ کو گلگت بلتستان منتقل کرنے کے عمل پر پیش رفت جاری ہے۔ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات، میونسپل کمشنر کے ایم سی، کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نابینا سی ایس ایس کامیاب اُمیدوار ارل حسین کی ملاقات، وزیراعلیٰ کی جانب سے خراجِ تحسین

اجلاس میں چیف سیکریٹری کو بتایا گیا کہ رانو ریچھ کی منتقلی کے لیے مخصوص سائز کا آہنی پنجرہ تیار کر لیا گیا ہے جبکہ وائلڈ لائف ماہرین اور ٹرینرز ریچھ کو تربیت دینے میں مصروف ہیں تاکہ وہ اپنی مرضی سے اس پنجرے میں آنا جانا سیکھ سکے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت دی کہ رانو کو زبردستی یا بے ہوشی کی حالت میں منتقل نہ کیا جائے بلکہ مکمل تربیت کے ذریعے محفوظ اور قدرتی انداز میں منتقلی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سندھ بھر کے کسی بھی چڑیا گھر کے لیے غیر ملکی یا ایگزاٹک جانور خریدنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور اس حوالے سے صوبائی کابینہ کے لیے سمری تیار کی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ رانو کی منتقلی کے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا رہی ہے جبکہ اس کی روزمرہ تربیت کی ایک ڈاکیومینٹری بھی اجلاس میں دکھائی گئی۔

ماہرین کے مطابق، رانو کا رویہ مثبت ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد ہی گلگت بلتستان کے قدرتی ماحول میں منتقل کر دی جائے گی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کے ایم سی کو ہدایت دی کہ رانو کی اسلام آباد سے گلگت تک منتقلی کے دوران تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں تاکہ سفر کے دوران کسی قسم کی تکلیف یا خطرہ پیش نہ آئے۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!