کراچی میں ای چالان نظام باقاعدہ نافذ 6 گھنٹوں میں 2 ہزار سے زائد چالان سوا کروڑ روپے جرمانے

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ای چالان نظام باضابطہ طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔ اب شہر میں ٹریفک خلاف ورزیاں جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی، جس سے انسانی مداخلت ختم ہوگئی ہے۔
Tuesday, 28th October 2025

پہلے دن کے نتائج کے مطابق، نظام کے آغاز کے صرف 6 گھنٹوں میں 2 ہزار 662 ای چالان جاری کیے گئے، جن کی کل مالیت سوا کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق افتتاح کے بعد سسٹم میں تکنیکی بہتری کا عمل جاری تھا، اس کے باوجود بڑی تعداد میں خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق:

اوور اسپیڈنگ پر 419 چالان،

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1,535،

ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 507،

ریڈ لائن کراس کرنے پر 166،

لین لائن کی خلاف ورزی پر 3،

کالے شیشے والی گاڑیوں پر 7،

غلط پارکنگ پر 5،

موبائل فون استعمال کرنے پر 32،

اور غلط سمت میں گاڑی چلانے پر 3 چالان کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ای چالان سسٹم شہریوں میں جدید ٹریفک نظم و ضبط کے فروغ کا ذریعہ بنے گا، اور آنے والے دنوں میں اس نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پہلی بار معافی اور دوسری بار ڈبل چالان کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ٹریفک اہلکار کو چالان کی رقم کا 15 فیصد حصہ ملے گا، جبکہ غلط چالان پر 30 فیصد خود بھرنا پڑے گا۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ جدید ای ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، اور سڑکوں پر مکمل سائن بورڈز نصب کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو قوانین کا علم رہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ای چالان نظام باقاعدہ نافذ 6 گھنٹوں میں 2 ہزار سے زائد چالان سوا کروڑ روپے جرمانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!