یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس آفس میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بڑا اقدام، صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندگان، مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات، ضلع کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، جبکہ پولیس افسران و اہلکاروں نے بھی سیاہ پٹیاں لگا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے کشمیر کے جھنڈے تھامے اور آزادیٔ کشمیر سے متعلق تقاریر پیش کیں، جن میں کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ یومِ سیاہ کشمیر ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی اخلاقی و انسانی حمایت جاری رکھے گی۔

تقریب کے اختتام پر کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان پولیس کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!