تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
DISTRICT KEAMARI POLICE
مورخہ 20 جنوری 2024
ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس نے دو مختلف کاروائیوں میں بھاری مقدار میں گٹکا ماوا اور گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا میٹیریل برآمد کرلیا
ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔
امروز ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر سید ظفر علی شاہ کی اسٹاف کے ہمراہ دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔
پہلی کاروائی ڈاکس کالونی کیماڑی میں گٹکا ماوا کے کارخانے کے خلاف عمل میں لائی گئی۔
مضحر صحت گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث عمران نامی ملزم گرفتار جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
دوران کاروائی کارخانے سے 600 عدد پڑیاں گٹکا ماوا، 06 عدد پیکٹ گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا پاؤڈر، 03 عدد تھیلی چونا، 16 کلو چھالیہ برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
جبکہ دوسری کاروائی میں شہریار نامی گٹکا سپلائر کو چارنل روڈ کیماڑی سے گرفتار کیا گیا جبکہ اظہر نامی ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
دوران کاروائی ملزمان کے قبضے سے 45 عدد تھیلیاں (4500 پڑیاں) مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Media Cell Keamari Police
