کمشنر کراچی نے شہر میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سبزی منڈی میں ٹماٹر سمیت تمام سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے نظام کی سخت مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دیئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کا دورہ نوجوانوں کو ملک کا روشن مستقبل قرار
اس حوالے سے کمشنر کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ درجہ اول ٹماٹر فی کلو 282 روپے کے نیلامی بھاؤ سے کم ہو کر 207 روپے فی کلو جبکہ درجہ دوم ٹماٹر 254 روپے سے کم ہو کر 141 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث آئندہ دو روز میں ٹماٹر کی قیمتوں کے معمول پر آنے کی توقع ہے۔
کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی سطح پر مصنوعی مہنگائی یا ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
